
لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک رن پر 2 وکٹوں سے محروم ہونے پر مشکل میں آگئی تھی لیکن تیسری وکٹ پر روسو اور کپتان سعود شکیل نے 148 رنز کا اضافہ کرکے اننگز کو سنبھالا دیا۔
روسو نے 90 ا ور کپتان سعود شکیل نے 57 رنز کی اننگز کھیلیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 6 وکٹ پر 195 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔
جواب میں کراچی کنگز کےکپتان ڈیوڈ وارنر اور ریزا ہینڈرکس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
پہلی وکٹ 57 کے اسکور پر گری جس کے بعددونوں نے آؤٹ ہوئے بغیر دوسری وکٹ کی شراکت میں 141 رنز جوڑے اور ٹیم کو 19ویں اوور میں فتح دلادی۔ ڈیوڈ وارنر نے 90 اور ریزا ہینڈرکس نے 87 رنز کی اننگز کھیلیں۔
فتح کے بعد کراچی کنگز نے ٹیبل پر دس مجموعی پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ہے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔



