پاکستانتازہ ترین

سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس کا 50 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں عمران خان اور بشری بی بی کے یکم جنوری 2018 کے نکاح کو غیر قانونی قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ ہے کہ یہ نکاح دھوکہ دہی اور بے ایمانی پر مبنی تھا، دونوں ملزمان نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 496 کے تحت جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

جاری فیصلے میں دونوں ملزمان کو7،7سال قید کی سزا ،5،5لاکھ روپے جرمانے عائد کیے گئے،جرمانہ نہ ادا کرنے کی صورت میں عمران خان اور بشری بی بی کو 4،4 ماہ کی اضافی قید کی سزا کاٹنا ہوگی۔

عدالت نے دونوں ملزمان کے وارنٹ گرفتاری اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ دونوں ملزمان پہلے سے گرفتار ہیں، لہذا اس کیس میں بھی انہیں جیل میں رکھا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker