پاکستانتازہ ترین

کراچی میں موسلا دھار بارش

کراچی میں تیز اور موسلا دھار بارش کے بعد موسم قدرے سرد اور خوشگوار ہوگیا ہے۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن ،نارتھ کراچی، اسکیم 33، منگھو پیر ، اورنگی ٹاؤن اور تیسر ٹاؤن میں بھی بارش ہورہی ہے۔

گلشن معمار اور بحریہ ٹاؤن میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔

نارتھ ناظم آباد میں ہلکی بارش ہورہی ہے جب کہ صدر ، آئی آئی چندریگر روڈ پر تیز بارش ہو رہی ہے۔

ہاکس بے،ماڑی پور روڈ، لیاری، جہانگیر روڈ، لیاقت آباد، عائشہ منزل اور ناظم آباد میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہورہی ہے جب کہ بعض علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوئی ہے۔

بارش کے بعد شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker