پاکستانتازہ ترین

ہمارے ساتھ انصاف ہو تو حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں، علی محمد خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ اگر ہمارے ساتھ انصاف ہو تو ہم حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے ہم نیوز کے پروگرام “ہم دیکھیں گے منصور علی خان کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا اور اجلاس میں آصف زرداری سے رابطہ کی کوئی بات نہیں ہوئی تاہم ہو سکتا ہے شیر افضل مروت کے ساتھ آصف علی زرداری کا کوئی رابطہ ہوا ہو لیکن میرے علم میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ کے لیے نامزد کیا ہے اور علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخوا میں تجربہ بھی ہے اس لیے وہ ڈیلیور کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker