پاکستانتازہ ترین

بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ 18 فروری سے شروع ہونے کا امکان

خیبر پختونخوا میں بارشوں ، تیز ہواں اور بالائی اضلاع میں برفباری کا نیا سلسلہ 18 فروری سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کوالرٹ رہنے کا مراسلہ جاری کر دیا، بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ برفباری اور بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ،مراسلے میں ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی و بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker