پاکستانتازہ ترین

پاکستان میں غیر یقینی صورتحال، سرمایہ کاروں کے ایک کھرب 62 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

انتخابات کے بعد پاکستان میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج اتار چڑھاﺅ کے بعد مندی کی زد میں رہی۔ 100 انڈیکس کی 62000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح دوبارہ گرگئی، مندی کے سبب 69.18 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے ایک کھرب 62 ارب 60 کروڑ 99 لاکھ 14 ہزار 110 روپے ڈوب گئے۔ کاروبار کے آغاز پر شعبہ جاتی بنیادوں پر خریداری سرگرمیوں سے ایک موقع پر 241 پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی لیکن الیکشن کے بعد کی غیر یقینی سیاسی صورتحال، گیس ٹیرف میں مزید اضافے سے صنعتی شعبوں کے لیے چیلنجز بڑھنے اور مہنگائی کی شرح میں اضافے کے سبب جاری تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker