انٹرنیشنلتازہ ترین

جنونی شخص نے والد اور بھائی سمیت 12 رشتہ دار قتل کر دیئے

ایران میں 30 سالہ شخص نے اپنے والد اور بھائی سمیت خاندان کے 12 افراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ایران کے صوبے کرمان کے دیہی علاقے میں پیش آیا۔ جنونی شخص نے نہایت قریب سے گولیاں ماریں۔

ایران کے وزارت انصاف کے سربراہ ابراہیم حمیدی نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم نے گرفتاری دینے کے بجائے سکیورٹی فورسز پر بھی فائرنگ کی تاہم جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا۔

پولیس نے ملزم کی شناخت ظاہر کی اور نہ ہی قتل ہونے والوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی ہولناک واردات کے محرک کا اب تک پتہ نہ چل سکا تاہم کہا جا رہا ہے کہ ملزم نے خاندانی تنازع کے باعث قتل کئے۔

دوسری جانب عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم کے اپنے باپ اور بھائیوں سے تنازع تھا تاہم اندازہ نہیں تھا کہ وہ یہ انتہائی قدم بھی اُٹھا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker