پاکستانتازہ ترین

کوئٹہ میں چارجماعتی اتحاد نے ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا ختم کر دیا

کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنر کے آفس کے باہر چارجماعتی اتحاد کی جانب سے گزشتہ دو ہفتوں سے زائد عرصے تک جاری دھرنا ختم کردیا گیا۔

حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کےخلاف بی این پی، پی کے میپ، نیشنل پارٹی اورایچ ڈی پی کا دھرنا 17 روز سے جاری تھا۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں چارجماعتی اتحاد کے احتجاجی کیمپ میں اتحادمیں شامل چاروں جماعتوں کے محض چند کارکن موجود تھے تاہم احتجاجی کیمپ کے باعث ڈی سی آفس کے سامنے انسکمب روڈ ٹریفک کیلئے بند کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق انسکمب روڈ بند ہونے سے لیاقت پارک اور فیاض سنبل چوک سے سول اسپتال جانے والے راستے بھی بند تھے، سڑکیں بند ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ انتخابات کے نتائج فارم 45 کے مطابق تیار کئے جائیں اور ان کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے بصورت دیگر وہ احتجاجی تحریک کو وسعت دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker