پاکستانتازہ ترین

ہونڈا نے اپنی مشہور زمانہ گاڑیوں کی قیمت میں بھاری کمی کا اعلان کر دیا

ہونڈا اٹلس کارز پاکستان لیمیٹڈ نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ہونڈا سٹی کے دو ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ہونڈا اٹلس کی جانب سے اپنا باضابطہ نوٹیفکیشن ڈیلز کو جاری کر دیا گیاہے جس کے مطابق سٹی ایم ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت میں 50 ہزار جبکہ سٹی سی وی ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت میں ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک کی کمی کر دی گئی ہے ۔

ہونڈا سٹی ایم ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت کمی کے بعد 46 لاکھ 49 ہزار ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 46 لاکھ 99 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی تھی اسی طرح سٹی سی وی ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت کمی کے بعد 46 لاکھ 89 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ا س سے قبل یہ گاڑی 48 لاکھ 29 ہزار روپے میں ٖفروخت ہو رہی تھی ۔قیمتوں میں کمی کا اطلاق 15 مارچ سے ہو گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker