پاکستانتازہ ترین

سعودی وزیر دفاع کی صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں، سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقاتیں کی ہے۔

ملاقات میں صدر مملکت نے شہزادہ خالد بن سلمان کے دفاعی تعلقات کے فروغ میں کردار کو سراہا۔

شہزادہ خالدبن سلمان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم شہبازشریف سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں وزیردفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے۔

ملاقاتوں میں علاقائی امن و سلامتی اور خطے کی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کےدرمیان دفاع اور سکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان کے سب سے بڑا سول ایوارڈ نشان پاکستان ملنے پر سعودی وزیر دفاع کو مبارکباد بھی پیش کی۔

سعودی وزیردفاع نے بھی یوم پاکستان کی پریڈ میں بطور مہمان خصوصی مدعو کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker