پاکستانتازہ ترین

قومی بچت اسکیموں کے منافع میں اضافہ

اسلام آباد: ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے قومی بچت کی مختلف اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا۔

ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بہبود سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 24 بیسز پوائنٹ کا اضافہ کرتے ہوئے اس پر منافع کی شرح 15.60 فیصد کردی گئی ہے۔

پنشنرز بینیفٹس اکاؤنٹ پر شرح منافع 24 بیسز پوائنٹس کے اضافے کے بعد 15.60 فیصد ہوگئی ہے جب کہ شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس پر بھی شرح منافع 15.60 فیصد کردی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 20 بیسز پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15.80 فیصد کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پرشرح منافع میں 76 بیسزپوائنٹس کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پرشرح منافع 19 فیصد ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker