بلوچستانتازہ ترین

معصوم افراد کو نشانہ بنانا غیر انسانی اور بزدلانہ فعل ہے،سرفراز بگٹی

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے خضدار میں بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم افراد کو نشانہ بنانا غیر انسانی اور بزدلانہ فعل ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ معصوم اور بے گناہ لوگوں نشانہ بنانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گاعوام اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کا قلع قمع کرینگے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث عناصر کی بیخ کنی کریں گے۔وزیراعلیٰ میرسرفراز بگٹی نے خضدار دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے پسماندگان سے اظہار تعزیت اورزخمیوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کا حکم دیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker