پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ چین متوقع

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم جون کے پہلے ہفتےمیں چین کا دورہ کریں گے،سرمایہ کاری اور مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے،وزیراعظم کے دورہ چین کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

دوسری جانب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان کا امکان ہے، دورے کے حوالے سے تاریخوں کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کا 2019 کے بعد پاکستان کا پہلا دو طرفہ دورہ ہو گا، وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کے دورہ سے متعلق انتظامی امور کا خود نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سعودی مہمان کی آمد تک کہیں بھی بیرون ملک نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے، سعودی ولی عہد اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان تشریف لائیں گے۔

ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کے دورے سے متعلق حتمی تاریخ رواں ہفتے میں طے ہو جائے گی ۔ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے فیصلوں پر عمل درآمد کی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker