کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بجٹ 2024/25 کی تیاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوااجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور تمام محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی اور بجٹ سے متعلق محکمہ جاتی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نئے مالی سال کی بجٹ تیاری پر 70 فیصد اہداف کے مطابق کام مکمل کرلیا گیا ہے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی بجٹ کی تیاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان،انتظامی سیکرٹریز اور پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تشکیل میں کوشش رہی کہ ماضی کی غلطیاں نہ دہرائی جائیں بجٹ میں تعلیم اور صحت صوبائی حکومت کی پہلی ترجیح ہیں بلوچستان میں بیڈ گورننس ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیاہے صوبائی حکومت کی کارکردگی جانچنے کا آغاز بجٹ کی منظوری اور عمل درآمد کی رفتار سے ہوگاٹینڈرنگ پراسس یکم جولائی سے شروع کریں گے اس لئے ترقیاتی منصوبوں پر یکم جولائی سے عمل درآمد صوبائی حکومت کی کارکردگی کا امتحان ہوگا ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے تمام اضلاع اور تحصیلوں کا دورہ کروں گا اس کے ساتھ ساتھ سیکرٹریز اور ڈپٹی کمشنرز سمیت تمام افسران کو فیلڈ میں جاکر منصوبوں کا جائزہ لینا ہوگا ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور مقررہ وقت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اہداف کے حصول میں ناکامی پر متعلقہ زمہ داران سے جوابدہی ہوگی وزیر اعلٰی نے کہا کہ سی ایم آئی ٹی اور انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو فعال کرکے گڈ گورننس کے اہداف کی جانب جائیں گے گڈ گورننس کے قیام کے لئے انتظامی سیکرٹریز سروس ڈلیوری کے نظام کو بہتر بنائیں افسران کی تقرری کے دورانیے کو تحفظ دیں گے، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بیڈ گورننس کے اثرات سے نوجوان طبقہ بھی متاثر ہوا اچھی طرز حکمرانی کے ذریعے نوجوانوں کا ریاست پر اعتماد بحال کریں گے،
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
Related Articles
Check Also
Close



