پاکستانتازہ ترین

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے روس کے نائب وزیراعظم نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور روس کے نائب وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے روس کے ساتھ روایتی دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker