انٹرنیشنلتازہ ترین

ایران نے ایرانی نژاد جرمن شہری کو دہشتگردی کے الزامات میں پھانسی دیدی

ایران میں ایرانی نژاد جرمن شہری کو موت سزا پر عمل درآمد کرتے ہوئے پھانسی دیدی۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی عدالت کے حکم پر جمشید شار مہد کو 28 اکتوبر کو پھانسی دی گئی تھی، ایرانی نژاد جرمن شہری پر دہشتگردی کے سنگین الزامات عائد تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق 69 سال کے جمشید شار مہد امریکا میں مقیم تھے، انہیں 2020 میں دبئی سے اغوا کرکے ایران منتقل کیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی نژاد جرمن شہری کو سزائے موت کے بعد جرمنی نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلانے کے بعد ایرانی ناظم الامور کو بھی طلب کر لیا تھا۔

علاوہ ازیں جرمنی کی جانب سے ایران کے 3 قونصل خانوں کو بھی بند کرنے کا حکم دیدیا گیا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق جرمن وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ جرمنی میں تمام ایرانی قونصل خانے بند کردیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker