پاکستان

توانائی کے حوالے سے جلد اچھی خبر دیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نےکہا ہے کہ توانائی کے حوالے سے جلد اچھی خبر دینگے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سردیوں میں ایک پیکیج لارہے ہیں اور توانائی کے حوالے سے اچھی خبر ہے جو جلد دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شرح سود میں بتدریج کمی آرہی ہے، ان شاء اللہ معیشت اچھے طریقے سےآگے بڑھے گی، وہی قومیں آگے بڑھتی ہیں جو کمر کس لیتی ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا وفد سعودی عرب روانہ ہوگیا ہے، پاکستان کا وفد آئی ٹی، معدنیات اور توانائی کے شعبے پر بات کرے گا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ میں نےسعودی عرب کا دورہ کیا تھا اور محمد بن سلمان سے گفتگو ہوئی جس میں انہوں نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker