پاکستان

اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 561 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 643 پوائنٹس پر ٹریڈکرتے دیکھا گیا۔

واضح رہے جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 118 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر بھی سستا ہو گیا ، انٹر بینک میں 4 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے پر آ گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker