بلوچستانQuetta

کوئٹہ‘ چینی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ‘فی کلو قیمت 185روپے ہوگئی

کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، فی کلو قیمت 5 روپے کے اضافے کے بعد 185روپے ہوگئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، چینی کی فی کلو قیمت 180سے بڑھ کر 185روپے ہوگئی ہے جبکہ شہر کے بعض علاقوں میں چینی 190روپے فی کلو میں بھی فروخت کی جارہی ہے۔علاوہ ازیں ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ملک میں چینی کی اوسط قیمت 2 روپے 32 پیسے فی کلو مزید بڑھ گئی ہے جس کے بعد ملک میں چینی کی اوسط قیمت 1 سو 84 روپے 92 پیسے فی کلو پر پہنچ گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker