Khyber Pakhtunkhwa

جنوبی وزیرستان کے 6 سالہ سفیان محسود کاکارنامہ، ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 6 سالہ مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

اس سے قبل گینیز  ورلڈ ریکارڈز میں 30 سیکنڈ میں 30 اسٹیپ اپس کا ورلڈ ریکار ڈ بنایا گیا تھا تاہم پشاور کے کم  عمر مارشل آرٹسٹ نے شاندار  انداز میں 30 سیکنڈ میں 45 اسٹیپ اپس مکمل کیے اور گینیز  ورلڈ ریکارڈز  میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

سفیان محسود اس نئے ریکارڈ کے ساتھ اب 4 عالمی ریکارڈز کے حامل کم  عمر پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن چکے ہیں۔

سفیان محسود اس سے قبل بھارت کے 2 گینیز  ورلڈ ریکارڈز  سمیت 3 ورلڈ ریکارڈز  توڑ چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker