انٹرنیشنل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے کا انکشاف

 ایرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی فضائی حملے میں معمولی زخمی ہوئے تھے۔

پاسداران انقلاب سے وابستہ خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق یہ حملہ 15 جون کو تہران کے مغربی علاقے میں سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے اجلاس کے موقع پر بمباری کی تھی۔

فارس نیوز کے مطابق صدر پزشکیان، پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف، عدلیہ کے سربراہ محسنی ایجیئی اور دیگر اعلیٰ حکام اس اجلاس میں شریک تھے، عمارت کے داخلی اور خارجی راستوں پر 6 میزائل یا بم داغے گئے، جن کا مقصد حکام کے نکلنے کا راستہ بند کرنا تھا۔

رپورٹ کے مطابق دھماکوں کے بعد متاثرہ منزل کی بجلی منقطع ہو گئی، تاہم عمارت میں موجود حکام ایک پہلے سے تیار کردہ ایمرجنسی راستے کے ذریعے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے، اس دوران صدر پزشکیان سمیت کچھ حکام کو ہلکی چوٹیں آئیں، ایرانی صدر کی ٹانگ پرزخم آیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker