پاکستان

بھارت خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے پر بضد ہے، منہ توڑ جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

واشنگٹن: فیڈل مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ‎بھارت اب بھی خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے پر بضد ہے۔ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورہ امریکہ کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‎بیرون ملک مقیم پاکستانی عزت و وقار کا سرچشمہ اور دیگر پاکستانیوں کی طرح پرجوش ہیں۔ بیرون ملک پاکستانی “برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین” ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‎بھارت اپنے آپ کو “وشوا گرو” کے طور پر پیش کرنا چاہتا ہے۔ لیکن عملی طور پر ایسا کچھ نہیں۔ اور ‎بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ٹرانس نیشنل دہشتگرد سرگرمیوں میں شمولیت تشویش کا باعث ہے۔ کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل، قطر میں 8 بھارتی نیول افسران کا معاملہ اور کلبھوشن یادیو مثالیں ہیں۔

سید عاصم منیر نے کہا کہ ‎پاکستان نے بھارت کی امتیازی اور دوغلی پالیسیوں کے خلاف کامیاب سفارتی جنگ لڑی۔ بھارت نے پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی۔ اور معصوم شہریوں کو شہید کیا۔ بھارتی جارحیت نے خطے کو خطرناک طور پر بھڑکنے والی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔ جہاں کسی بھی غلطی کی وجہ سے دو طرفہ تصادم بہت بڑی غلطی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker