موسم
مون سون بارشوں اور گلیشیئرز پگھلنے سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ

لاہور: پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے دریاؤں کی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں اور گلیشیئرز پگھلنے سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے، دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ تربیلا اور تونسہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب، دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
ترجمان کے مطابق دریائے جہلم کے اہم مقامات اور ملحقہ نالوں میں بہاؤ معمول پر ہے جب کہ دریائے چناب اور دریائے راوی پر بھی پانی کا بہاؤ معمول پر ہے۔
اس کے علاوہ نالہ پلکھو کینٹ اور نالہ بسنتر میں بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
دوسری جانب تربیلا ڈیم 98 فیصد اور منگلا ڈیم 68 فیصد بھر چکا ہے۔



