پاکستانتازہ ترین

وفاقی وزیرخزانہ کا آئندہ مالی سال سےٹیکس پالیسی بنانے میں ایف بی آرکاکردارختم کرنےکااعلان

وفاقی وزیر خزانہ محمد  اورنگزیب  نے آئندہ  مالی  سال  سے ٹیکس  پالیسی  مرتب کرنے  میں  ایف بی آر کا  کردار   ختم کرنےکا اعلان کردیا۔ 

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اکانومک ویلیو  سے ٹیکس پالیسی بنےگی، اس میں ایف بی آرکا کردار نہیں ہوگا۔

 وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے لیے پرائیویٹ سیکٹرکو کردار ادا کرنا ہوگا، نجی شعبہ حکومت کو  سرمایہ کاری کے قابل منصوبے دے،  اسٹیٹ بینک نے مہنگائی کو بہترین طریقے سے قابو کیا ہے، شرح تبادلہ مستحکم ہے، شرح سود کا تعین کرنا اسٹیٹ بینک کا کام ہے۔

 محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گِرے لسٹ سے باہر رہے گا، ہمارے اینٹی منی لانڈرنگ قوانین مثالی ہیں۔

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نےکیپٹل مارکیٹ ڈیولپمنٹ کونسل بنانےکی تجویز بھی دی۔

ان کا کہنا تھا کہ  آبادی اور موسمیاتی بدلاؤ بڑے چیلنج ہیں، مصطفیٰ کمال آبادی کے مسئلے پر بہت اچھا کام کر رہے ہیں،  ان بنیادی مسائل کا حل کلیدی ہے،کے پی میں سیلاب پر دو دن قبل مزمل اسلم سے بات ہوئی تھی، ہماری توجہ فی الحال سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف پہنچانے پر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker