بزنس

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری، 100 انڈیکس میں 463 پوائنٹس کا اضافہ

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  آج  بھی کاروبار کا  مثبت  دن  رہا  اور  100 انڈیکس 463 پوائنٹس  اضافے  سے  152665 پر  بند ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی لہر پانچویں روز  بھی جاری رہی، ایک لاکھ 53 ہزار 411 تک بلند ہونے کے بعد مدہم ہوئی ہے۔

بازار میں گزشتہ چار روز سے ایک ہزار سے زیادہ پوائنٹس اضافے پر کاروبار ختم کرنے کا سلسلہ آج ٹوٹا ہے۔

انڈیکس 463 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 52 ہزار 665 پر بند ہوا ہے۔

بازار  میں آج  95 کروڑ شیئرز کے سودے 46 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 18 ارب روپے بڑھ کر 17 ہزار 982 ارب  روپے ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker