
حیدرآباد میں شدید بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہے۔
ای این این کے مطابق حیدرآباد میں دو دن سے جاری بارش کے باعث شہر کی صورتحال ابتر ہے اور شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں ۔
بارش کے باعث شہر کے نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی پانی جمع ہوگیا ہے جب کہ شہر سے گزرنے والا ریلوے ٹریک بھی پانی میں ڈوب گیا اور ٹرینیں پانی میں ڈوبے ٹریک پر چلتی ہوئی منزل کی طرف روان ہوئیں۔
ادھر تھر کی ڈیپلو تحصیل اسپتال میں بارش کا پانی آگیا جس کے باعث اسپتال کی عمارت کو بند کردیاگیا اور اوپی ڈی متبادل جگہ منتقل کردی گئی۔
اس کے علاوہ سجاول، ٹھٹہ اور نوشہروفیروز میں بھی بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جب کہ بارش کے باعث آج مہران اور سندھ یونیورسٹی میں تدریسی عمل معطل رہے گا۔



