جرم

بہاولپور: ساس سے جھگڑا، خاتون نے مبینہ طور پر اپنے 2 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

بہاولپور: بہو نے ساس سے جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر اپنے دونوں بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ بہاولپور میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے ساس سے جھگڑے کے بعد انتہائی قدم اٹھایا۔

 

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق 26 سالہ خاتون کا اپنی ساس سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد خاتون نے مبینہ طورپر اپنے بچوں کو قتل کر نے کے بعد خودکشی کی۔

پولیس کے مطابق مرنے والے بچوں میں 4 سال کی بیٹی اور ڈھائی سال کا بیٹا شامل ہے  جن کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جب کہ واقعے سے متعلق حقیقت جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker