پاکستان
میرپور بٹھورو: زہریلا کھاناکھانے سے2 مزدور جاں بحق، 25 کی حالت غیر

سجاول: میرپور بٹھورو کےقریب زہریلا کھاناکھانے سے 2 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق 2 مزدوروں اور دیگر متاثر ہونے و الے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق مقامی افراد نے بتایا کہ واقعے سے قبل زرعی زمین پر کیڑے مار دوا کا اسپرے کیا گیا تھا، مزدوروں نے اسپرے کے دوران مچھلی کھائی جب کہ بعد میں ڈائریا پھیل گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق 2 افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جب کہ متاثرہ افراد کو ٹنڈو محمد خان اور حیدرآباد کے اسپتالوں منتقل کیا جا رہا ہے۔



