Azad Jammu and Kashmir

مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے اعلان کیا کہ کسی غیر فطری حکومت سازی کا حصہ نہیں بنیں گے، مسلم لیگ ن اب اپوزیشن میں بیٹھے گی۔

صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ اس کا جمہوری حق ہے، مسلم لیگ ن کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ جو بھی پارٹی پالیسی سے انحراف کرے گا اس کو پارٹی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، نئی حکومت صرف شفاف عام انتخابات سے ہی ممکن ہے۔

صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر مہاجرین اور بیرون ملک کشمیریوں کی فلاح کے لیے سرگرم ہے، ہم آئینی و سیاسی بحران کے حل میں مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker