تازہ ترینکھیل

پاکستان کیخلاف آخری ون ڈے: سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا، کپتان سمیت متعدد سری لنکن کھلاڑی وائرل انفیکشن کا شکار

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ سے قبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق کپتان چریتھ اسالنکا بخار میں مبتلا ہیں، اس کے علاوہ ونندو ہسارنگا کو ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا ہے۔

سری لنکن میڈیا کا بتانا ہے کہ سری لنکا ٹیم کے متعدد کھلاڑی بھی وائرل انفیکشن کا شکار ہیں، امکان ہے کہ چریتھ اسالنکا کی جگہ کوشل مینڈس آج کے میچ میں قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا، اور پاکستان کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں، اور انہیں آج ہونے والے میچ کے لیے فٹ قرار دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker