انٹرنیشنل

امریکی ریاست نیو جرسی میں دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے

امریکی ریاست نیوجرسی میں 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

ہیمونٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بیسن روڈ کے علاقے میں دو ہیلی کاپٹروں کے درمیان تصادم ہوا، حادثے کے بعد ایک ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی۔

پولیس نے حادثے میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کردی، پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ حادثے میں شدید زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں پائلٹ کے علاوہ کوئی اور سوار نہیں تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker