بلوچستان

بلوچستان میں آئی ای ڈی بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی،شہر بڑی تباہی سے بچ گیا

خاران ،آئی ای ڈی بنانے والی فیکٹری پر ایف سی کی کارروائی،30کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
بلوچستان میں آئی ای ڈی بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی، جس سے خاران شہر بڑی تباہی سے بچ گیا۔30کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد، بارود سے لیس موٹر سائیکل کو خاران میں دہشتگردی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔تفصیلات کے مطابق ایف سی بلوچستان نے 20 دسمبر کو خاران میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔
کارروائی کے دوران آئی ای ڈی بنانیوالی ایک فیکٹری قبضے میں لے لی گئی، جس میں دھماکا خیز مواد تیار کیا جاتا تھا۔ دورانِ آپریشن موٹرسائیکل میں نصب 30کلوگرام دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیاگیا ۔ بارود سے لیس اس موٹرسائیکل کوخاران میں دہشت گردانہ کارروائی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔آپریشن کے موقع پر فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد زخمی ہو گئے جب کہ ان کے زیر استعمال اسلحہ اور دیگر تخریبی سامان بھی برآمد کر لیاگیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker