کھیل

میسی نے امریکی فٹبال لیگ کے سب سے قیمتی کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا

فٹبال کے عالمی اسٹار لیونل میسی نے امریکی فٹبال لیگ کا ’’سب سے قیمتی کھلاڑی‘‘ (ایم وی پی) ایوارڈ ایک بار پھر اپنے نام کر لیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق میسی نے یہ ایوارڈ مسلسل دوسری مرتبہ جیت کرنئی تاریخ رقم کردی ہے، اس کامیابی کے ساتھ ہی وہ امریکی لیگ میں لگاتار دو بارایم وی پی ایوارڈ اپنے نام کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق میسی کی شاندار پرفارمنس، ان کے گول اسکورنگ ریکارڈ اور کھیل میں مسلسل بہترین کارکردگی نے انہیں اس ایوارڈ کا حقدار ٹھہرایا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 ،آئی سی سی کو بڑا دھچکا لگ گیا

گزشتہ سیزن میں بھی میسی نے میدان میں اپنی مہارت اور ٹیم کے لیے کلیدی کردارادا کرتے ہوئے ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

امریکی لیگ حکام نے بھی میسی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی موجودگی سے نہ صرف لیگ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک مثال بھی قائم ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker