پاکستانتازہ ترین

پاسپورٹ بحران پر قابو کیلئے 20 جدید لیمینیٹرز اور بیس پرنٹرز خریدنے کا فیصلہ

وزارت داخلہ نے پاسپورٹ بحران پر قابو کیلئے 20 جدید لیمینیٹرز اور بیس پرنٹرز خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔

پاسپورٹ حکام نے آئندہ چھ ماہ کے لیے لیمینیشن پیپرز کا اسٹاک بھی منگو الیا، نئی اور مشینوں سے ایک گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹس کی پرنٹنگ ممکن ہوگی۔

پاسپورٹ حکام کے مطابق 5 جدید آرایم پی اور 2 ای پاسپورٹ پرنٹرز بھی خریدے جائیں گے۔

حکام نے بتایا کہ نئی مشینوں سے 1 گھنٹے میں 1 ہزار پاسپورٹس کی پرنٹنگ ممکن ہوگی، پرنٹنگ صلاحیت یومیہ 22 ہزار سے بڑھ کر 55 ہزار تک ہو جائے گی۔

آئندہ 6 ماہ کے لیے لیمینیشن پیپرز کا اسٹاک بھی منگوا لیا، ستمبر کے آخری ہفتے سے بیک لاگ ختم ہونا شروع ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پرنٹنگ صلاحیت بڑھانے کیلئے سال میں 2 بار پرنٹرز خریدنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

پراسیسنگ اسپیڈ بڑھانے کے لیے نیا ڈیٹا بیس بھی بنایا جائے گا، نئے ڈیٹابیس کی مدد سے نادر اور دیگر اداروں سے ڈیٹا کی فوری تصدیق ممکن ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker