پاکستانتازہ ترین

سیہون شریف: ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق

انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔افسوسناک حادثہ انڈس ہائی وے پر مانجھند کے قریب کوریجا گوٹھ کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار، وین اور ٹرک میں تصادم ہوگیا، حادثے میں 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص ہسپتال پہنچ کر جان کی بازی ہار گیا، حادثے میں 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker