کھیل

ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ: پنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم کی بھارتی حریف کو شکست، عالمی اعزاز جیت لیا

راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے بھارتی ویٹ لفٹر سپنا کو شکست دے کر بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 کا انعقاد سری لنکا میں ہوا جس میں انسپکٹر ارم خانم نے بھارتی ویٹ لفٹر سپنا کو شکست دے کر اوّل پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرلیا جب کہ انہوں نے ورلڈ پاور لفٹنگ چمپیئن شپ 2025 میں2 گولڈمیڈل حاصل کیے۔

راولپنڈی پولیس لائنز واپسی پرانسپکٹر ارم خانم کا شاندار استقبال کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔

اس موقع پر سی پی او خالد حمدانی کا کہنا تھا کہ انسپکٹر ارم خانم نے پنجاب پولیس اور پاکستان کا نام روشن کیا،ارم خانم پنجاب پولیس کا ایک روشن ستارہ ہیں جو محکمہ پولیس اور قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

راولپنڈی پولیس ترجمان نے کہا کہ انسپکٹر ارم خان کو اولمپک کی ٹارچ اٹھانے کیلئے دعوت نامہ مل گیا ہے، ارم خانم نے ڈیڈ لفٹ کے مقابلوں میں بھی اوّل پوزیشن حاصل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker