پاکستانتازہ ترین

حکومت کا اہم تعیناتیوں کیلئے 65 سال تک عمر کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ

حکومت نے اہم تعیناتیوں کیلئے تحریک انصاف دورکی پالیسی میں ترامیم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تعیناتیوں کے لیے 65 سال تک عمر کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائے نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے سمری کی منظوری وفاقی کابینہ سے لینے کی اجازت دےدی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ترامیم سےاسپیشل پروفیشنل پےاسکیلزپرنئی تعیناتیوں کی راہ ہموارہوگی اور ترمیم کےذریعےتعیناتیوں کےلیےعمر کی کوئی بالائی حد نہیں ہوگی۔.

اسلام آباد:ترمیم کےتحت65 سال کی عمر کے بعد نئی تعیناتی ہوسکے گی، موجودہ تعیناتی میں65سال کی عمر کےبعدتوسیع کی ترمیم بھی سمری کاحصہ ہے۔

اتحاد کا مقصد شہباز شریف کی حکومت کو گرانا ہے

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نےترامیم تجویز کیں، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نےوزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی، اس اقدام سے باصلاحیت پیشہ وارانہ تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ نئی تعیناتیوں سےوفاقی وزارتوں اورڈویژنزکی استعداد کارمیں بہتری لائی جاسکے گی ، ملک میں نئے ٹیلنٹ کےفروغ کیلئے 2019 کی پالیسی میں ترامیم ضروری ہیں، وفاقی وزارتوں اورڈویژنز میں گورننس کےنظام میں جدت لا کر مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker