پاکستانتازہ ترین

ڈی ایچ کیو اسپتال راجن پور کا دوسرے صوبے سے موازنہ کرلیں، فیصلہ ہوجائے گا: شہباز

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے نام لیے بغیر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے چیلنج کا جواب دے دیا۔

راجن پور میں انتخابی جلسے سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ جب سیلاب آیا توراجن پور کے عوام کی خدمت کےلیے آیا تھا، سیلاب سےاتنی تباہی پہلی کبھی نہیں دیکھی تھی، سیلاب سےاتنی تباہی پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی، آج کوئی احسان جتانے نہیں آیا۔

انہوں نے بلاول کا نام لیے بغیر کہا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال راجن پور کا دوسرے صوبے کے کسی بھی اسپتال سے موازنہ کرلیں، فیصلہ ہوجائے گا۔

پی ٹی آئی پر بھی تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھاکہ یہ لوگ چار سال جادو ٹونے میں لگے رہے کوئی کام نہیں کیا، اس علاقے کا سابق وزیراعلیٰ جنوبی پنجاب کو لاہور بناسکتا تھا مگر اس نے نہیں بنایا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف ہی ملک کے مسائل حل کرسکتا ہے، راجن پور میں آئی ٹی یونیورسٹی بنائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker