بینکاک: پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی۔
ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن پاکستانی کھلاڑی عثمان وزیر نے جیت لی۔ عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے حریف کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔
عثمان وزیر کے جارحانہ انداز کے سامنے تھائی باکسر بے بس ہو گیا اور تیسرے راونڈ میں ہی ناک آوٹ ہو گیا۔ پاکستان کھلاڑی عثمان وزیر نے اپنی 12ویں انٹرنیشنل فائٹ میں بھی ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔



