پاکستانتازہ ترین

آزاد کشمیر میں ہنگامے، آئی جی پولیس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

آزاد کشمیر کے آئی جی پولیس سہیل حبیب تاجک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

آئی جی پولیس آزاد کشمیر سہیل حبیب تاجک کو عہدے سے ہٹا کر اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سہیل حبیب تاجک کی جگہ عبدالجبار کو آئی جی آزاد کشمیر پولیس تعینات کر دیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر میں مظاہرے کے دوران گولی لگنے سے جاں بحق سب انسپکٹر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

عبدالجبار کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے، گریڈ 20 کے عبدالجبار ایف آئی اے میں تعینات تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آزادکشمیر میں مہنگی بجلی اور ٹیکسز کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس میں تصادم کے باعث متعدد مظاہرین اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ فائرنگ سے ایک سب انسپکٹر بھی جاں بحق ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker