پاکستانتازہ ترین

اقوام متحدہ میں پاکستان کی قرارداد منظور

یواین جنرل اسمبلی میں بین المذاہب و بین الثقافتی مکالمے کے فروغ کی قرارداد منظور کر لی گئی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کی۔ قرارداد پاکستان اور فلپائن نے اسپانسر کی تھی۔

قرارداد امن کیلئے باہمی تعاون، بین المذاہب وثقافت بات چیت کےفروغ کیلئےتھی۔ قراردادمیں مذہبی علامتوں کی اہمیت اور احترام کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

قرارداد میں تسلیم کیا گیا تشدد، عدم برداشت قابل قبول نہیں۔ تشدد کا تعلق کسی مذہب، قومیت، تہذیب یانسلی گروہ سےنہیں ہوناچاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان بین المذاہب و ثقافت کے فروغ کیلئےکوششیں جاری رکھےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker