Punjab

رحیم یارخان: میت لے کر کراچی جانے والی ایمبولینس اور بس میں ٹکر، 3 افراد جاں بحق

رحیم یار خان میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ظاہر پیر انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں بس اور ایمبولینس میں ٹکر ہوگئی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ایمبولینس میت لے کر کراچی جارہی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker