عام انتخابات سے ایک روز قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہریوں سے ملاقاتیں کرتے رہے۔
علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین الیکشن 2024 سے ایک دن قبل گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزار پہنچ گئے،گھنٹوں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر بیٹھے دعائیں کرتے رہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید میر شاہنواز بھٹو اور شہید میر مرتضی بھٹو کی قبروں پر بھی حاضری دی۔
شہید ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ محترمہ امیر شیریں بیگم کی قبر پر بھی حاضری دی، فاتحہ خوانی بھی کی۔بلاول بھٹو زرداری نے 18 اکتوبر 2007 کے گمنام شہدا کی قبروں پر بھی فاتحہ خوانی کی۔
لاڑکانہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری الیکشن 2024 سے ایک دن قبل گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزار پہنچ گئے
لاڑکانہ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گھنٹوں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر بیٹھے دعائیں کرتے رہے



