بلوچستان

بلوچستان بارڈر پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 47 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے سرحدی علاقے سمبازا میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان دہشت گردوں نے 7 سے 9 اگست کے دوران پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 47 دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ زیادہ تر ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں افغانستان کی طرف گری تھیں لیکن 15 دن گزرنے کے باوجود افغان حکام یا ان کے ساتھی لاشیں لینے نہیں آئے اور اس دوران ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں سرحد پار افغانستان کی حدود میں گلتی سڑتی رہیں۔

25 اگست کو بارڈر پر افغان حکام کے ساتھ جرگہ کے بعد ان لاشوں کو گدھوں پر لاد کر لے جایا گیا۔

فتنہ الخوارج کی اس بڑی تشکیل کو کسی بھی دہشت گردنانہ کاروائی سے پہلے  ہی ٹھکانے لگا دینا سیکورٹی اور انٹیلیجینس اداروں کی بڑی کامیابی ہے۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کے لیے ایسی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker