بلوچستانتازہ ترین

کوئٹہ: نامعلوم افراد کا گھر پر دستی بم سے حملہ

کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے پھینکا جانے والا دستی بم گھر کے احاطے میں گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا پولیس کے مطابق گزشتہ شب قمبرانی روڈ پر اللہ والی مسجد کے قریب نامعلوم ملزمان نے گھر پر دستی بم پھینکا جو گھر کے احاطے میں گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی نیو سریاب تھانے پر دستی بم پھینکا گیا مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker