انٹرنیشنلتازہ ترین

یمن کے حوثیوں کا اسرائیلی شہر پر میزائل حملہ

یمن کے حوثی باغیوں نے اسرائیل کے شہر ایلات کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

حوثی گروپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے خلیج عدن میں "اسرائیلی جہاز” پر میزائل حملہ کیا ہے، بحیرہ احمر کے داخلی راستے کے قریب خلیج عدن میں اسرائیلی کارگو جہاز (MSC) سلور کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساریہ نے اس کی وضاحت نہیں کی لیکن ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حوثی گروپ نے بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں متعدد امریکی جنگی جہازوں کے ساتھ ساتھ جنوبی اسرائیل کے قصبے ایلات کے مقامات کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا۔

دوسری جانب اسرائیلی ذرائع کے مطابق اسرائیلی ایرو ائیر ڈیفنس سسٹم نے حوثیوں کی جانب سے مارے گئے میزائل کو مار گرایا تھا تاہم سائرن بجنے سے اسرائیلی جنوبی شہر ایلات میں شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker