جرم
سرگودھا :جعلی عامل نے لڑکی سے جن نکالنے کے 30 لاکھ بٹور لیے، نازیبا ویڈیو بھی بنالی

سرگودھا میں جعلی عامل نے لڑکی سے جن نکالنے کیلئے 30 لاکھ لینے کے بعد مبینہ زیادتی کی بھی کوشش کی۔
پولیس نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا جس میں بتایا گیا ہےکہ جعلی عامل نےجن نکالنے کے لیے 30لاکھ روپےبھی لیے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے لڑکی کی نازیبا ویڈیو بناکر مزید 20لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے، اس کی تلاش جاری ہے۔



