پاکستانتازہ ترین

کوئٹہ میں وی آئی پی موومنٹ کے دوران راستوں اور اسکولوں کی بندش پر پابندی عائد

بلوچستان ہائیکورٹ نے وی آئی پی موومنٹ کے دوران راستوں اور اسکولز کی بندش پر پابندی عائد کردی۔ ایڈووکیٹ عبدالصادق خلجی کی آئینی درخواست پر چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل بینچ نے فیصلہ سنایا۔ وی آئی پیز کی سیکورٹی ریاست کی ذمہ داری ہے مگر بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کی جانی چاہیے، بلوچستان ہائیکورٹ کا حکم۔ کوئٹہ میں وی آئی پی موومنٹ کے دوران بازار، شاہرائیں، اسکولز بند نہ کیے جائیں، وی آئی پی موومنٹ کے دوران کوئٹہ شہر میں ٹریفک کی معمول کے مطابق روانگی یقینی بنائی جائے۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل بینچ نے وکیل عبدالصادق خلجی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker