Sindپاکستان

شکارپور میں تیز رفتار ٹرک نے سڑک کنارے سوئے افراد کو روند ڈالا، 7 افراد جاں بحق

شکارپور کے قریب قومی شاہراہ بائی پاس کے مقام پر ٹرک حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سبزی سے لدے ٹرک نے سڑک کنارے سوئے ہوئے افراد کو روند ڈالا، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے ابتدائی طور پر حادثہ تیز رفتاری کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم ٹرک کو تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مکمل تحقیقات کے بعد ہی کسی حتمی نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker