پاکستانتازہ ترین

وادی نیلم میں جیپ حادثے میں مزید 10 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 16 ہوگئی

آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں کریم آباد کے مقام پر جیپ حادثے جاں بحق افراد کی تعداد 16ہوگئی۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کےمطابق جیپ حادثے میں مزید 10افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 16ہوگئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثےمیں 3افراد زخمی ہوئے، مقامی افراد اور پاک فوج کی ٹیموں نے 6 جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لیں۔

وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، 6 افراد جاں بحق، 5 کی تلاش جاری

آپریشن میں ماہرغوطہ خور، رسیکیواہلکار شریک ہیں تاہم دریا کے بہاؤ میں تیزی اور ٹھنڈے پانی کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سیاحوں کی گاڑی کیل سے تاؤبٹ جاتے ہوئے کریم آباد کے مقام پردریا میں جاگری تھی، حادثے کے دوران گاڑی کی چھت پرسوار چارافراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جانیں بچائی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker